چناب نگر :یکم تا 10 ستمبر عشرہ ختمِ نبوت منانے کا اعلان
7 ستمبر کو مرکزی اجتماع ہوگا، ملک بھر میں کانفرنسیں، سیمینارز، فکری نشستیں ہو نگی
چناب نگر (نامہ نگار )انٹرنیشنل ختمِ نبوت موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو یومِ ختمِ نبوت جبکہ یکم سے 10 ستمبر تک عشرہ ختمِ نبوت منایا جائے گا، جس کے دوران ملک بھر میں کانفرنسوں، سیمینارز، فکری نشستوں، آگاہی پروگراموں اور نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ عشرہ ختمِ نبوت کا مرکزی اجتماع 7 ستمبر کو مرکز ختمِ نبوت چناب نگر میں ہوگا۔
مرکزی ترجمان نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء پاکستان کی آئینی تاریخ کا ایک یادگار اور تاریخ ساز باب ہے ، جب پارلیمنٹ نے آئینی کارروائی کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے اہلِ علم، دینی اکابر، کارکنان اور عوام کی طویل علمی، دعوتی اور آئینی جدوجہد کا اہم سنگِ میل ہے ۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں بلکہ تحریک ختمِ نبوت کی تاریخ کا اہم باب، ملی شعور کی علامت اور تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments