‘‘گرلز آن وہیلز’’ ریلی، 350 سے زائد خواتین کی شرکت

 ‘‘گرلز آن وہیلز’’ ریلی، 350 سے زائد خواتین کی شرکت

خواتین کی بااختیاری، محفوظ سفر اور ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے خواتین کی بااختیاری، محفوظ سفر اور ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ‘‘گرلز آن وہیلز’’ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 350 سے زائد خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ریلی میں خواتین کی آمد کا سلسلہ صبح 6 بجے شروع ہوا جبکہ باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے 6 بجے کیا گیا۔ شرکاء مقررہ روٹ سے ہوتے ہوئے اقبال اسٹیڈیم پہنچیں، جہاں ریلی نے اپنا سفر جاری رکھا اور صبح 8 بجے پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

‘‘گرلز آن وہیلز’’ ریلی کا مقصد خواتین میں موٹر سائیکل چلانے کے رجحان کو محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں فروغ دینے کے ساتھ ہیلمٹ کے لازمی استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے خواتین کی بااختیاری کے ساتھ محفوظ سفر اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے عزم کا اظہار کیا۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، شرکاء کی حفاظت یقینی بنانے اور شہریوں کو کم سے کم سفری دشواری پیش آنے کے لیے مؤثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہے اور ٹریفک کو منظم انداز میں رواں دواں رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...