نئے صوبے وقت کی ضرورت، اتفاق رائے ضروری :رانااحمد شہر یارخاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر رانااحمد شہر یارخاں نے کہاہے کہ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہے۔۔۔
تاہم پارلیمانی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی اتفاق رائے ضروری ہے -71-72 میں جب صوبے بنے تھے تو اس وقت ملک کی ابادی 7 کروڑتھی اب24کروڑسے زیادہ ہے اس لیے نئے صوبوں کاقیام ضروری ہے ۔ گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے اب اگرانتظامی یونٹ بنیں گے اورنچلی سطح پرعوام کواختیارات منتقل ہوں گے تو مشکلات کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جب بھی اقتدارمیں آئے تو بلدیاتی نظام کے تحت عوام کواختیارات منتقل کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments