سی پی او فیصل آ باد کی کھلی کچہری ،شہریوں کی شکایات سنیں
مقصد شہریوں کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے :تنویر حسین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کھلی کچری میں شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ، سی پی او فیصل آباد نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ شہریوں کی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر حل کیا جائے ، سی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی اور غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments