بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ، پیپلز لیبر بیورو کی تقریب

بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ، پیپلز لیبر بیورو کی تقریب

پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی:مقررین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین راشد اور سٹی صدر رانا منظور احمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید مالی بوجھ ہے ، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ پر جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے جبکہ تاجر، مزدور اور کاشتکار بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے سٹی صدر رانا منظور احمد خان کے زیر اہتمام بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن فیصل آباد محمد زبیر رفیق گجر اور جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق حسین ترابی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی ترقی اور استحکام کے لیے قید، کوڑے اور پھانسیاں برداشت کی ہیں۔ آج بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور نظریاتی کارکن عوامی حکمرانی اور جمہوری خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اسٹڈی سرکل ونگ کے صوبائی رہنما محمد رفیق عمار بھٹی، پیپلز پارٹی سٹی کے سینئر رہنما میاں زکریا حسن ڈار، سٹی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو سید علی اکبر کاظمی چندے شاہ، سابق سٹی جنرل سیکرٹری عدیل تاج، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد طاہر شیخ اور سٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عمر حیات جمشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کے فروغ اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیے ملکی و عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سٹی صدر پیپلز لیبر بیورو رانا منظور احمد خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...