جڑانوالہ میں ہونٹ و تالو کٹے مریضوں کیلئے مفت پلاسٹک سرجری کیمپ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر غلام قادر فیاض، صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب، کی زیرنگرانی سول ہسپتال جڑانوالہ میں ہونٹ و تالو کٹے مریضوں کے لیے مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیا،
جہاں مریضوں کی پلاسٹک سرجری کے بعد انہیں بخیریت گھروں کو روانہ کردیا گیا۔کلیپ ہسپتال لاہور کی ٹیم کی جڑانوالہ آمد پر چوہدری محمد ارشد گجر، چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ، نے استقبال کیا۔ مریضوں کے معائنے کا سلسلہ صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہا۔ بعدازاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے المصطفیٰ میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا، جہاں رانا اشتیاق احمد، صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جڑانوالہ، نے ٹیم کا استقبال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments