جھنگ روڈ سدھار چھوٹا بائی پاس پر تین موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، 4 افراد زخمی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ سدھار چھوٹا بائی پاس پر تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے جھنگ روڈ سدھار چھوٹا بائی پاس پر تین موٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 18 سالہ مزمل ، 16 سالہ ، 45 سالہ انور اور ثاقب زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments