خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری  سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کوہ نور چوک کے قریب نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے سفیان نامی شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے شہری کو روک کر تلاشی لینے کے بہانے نقدی اور موبائل فون حاصل کیے اور قریبی تھانے لے جانے کا کہہ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...