حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر سمندری کے علاقے میں حویلی سے مویشی اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔
عظمت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں اس کی حویلی سے مویشی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments