ٹوبہ ٹیک سنگھ: اراضی تنازعات ،کیسز ٹربیونل بھجوانے کی سفارش
سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ،مختلف کیسز کی انفرادی طور پر سماعت ، سفارشات تیار کی گئیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اراضی کی ملکیت اور قبضے سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، ڈی ایس پی آصف شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر شفیق ڈوگر اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ کمیٹی نے مختلف کیسز کی سماعت کی اور ریونیو ریکارڈ، دستیاب ثبوت و شواہد کی روشنی میں سفارشات مرتب کیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے ٹربیونل کو بھجوایا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زمینوں کے تنازعات سے متعلق کیسز میں حقائق اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے زمین کی ملکیت، قبضے اور دیگر ریونیو ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments