گوجرہ :بہن کو اغوا سے بچانے کی کوشش، بھائی فائرنگ سے زخمی
گوجرہ (نمائندہ دنیا) بہن کو مبینہ طور پر اغوا ہونے سے بچانے کی کوشش کے دوران بھائی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 285 ج ب کے رہائشی مرتضیٰ کی 15 سالہ بیٹی زری بی بی گھر میں موجود تھی کہ چک نمبر 46 جی ڈی ساہیوال کے رہائشی عبدالجبار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں اسے مبینہ طور پر اغوا کرنے کیلئے پہنچ گیا۔ ملزمان لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا بھائی وارث اپنی بہن کو بچانے کیلئے آگے بڑھا۔پولیس کے مطابق عبدالجبار نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وارث شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان زری بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ زخمی وارث کو ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments