مخبوط الحواس خاتون اور ڈھائی سالہ بچے سمیت 5 افراد لاپتہ

مخبوط الحواس خاتون اور ڈھائی سالہ بچے سمیت 5 افراد لاپتہ

ثمینہ نذیر اپنے ڈھائی سالہ بچے کے ہمراہ گھر سے باہر نکلی اورواپس نہ آئی 14سالہ ارمان ،احمدکاضعیف العمروالداورنعیم کی اہلیہ بھی گھرواپس نہ پہنچے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف علاقوں میں مخبوط الحواس خاتون اور ڈھائی سالہ بچے سمیت 5افرادمبینہ طورپرلاپتہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں مخبوط الحواس خاتون ثمینہ نذیر اپنے ڈھائی سالہ بچے کے ہمراہ گھر سے باہر نکلی۔ جسے مبینہ طور پر ملزم بچے سمیت اغواء کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ  تھانہ روشن والا کے علاقے میں اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا ارمان اسلم گھر سے باہر نکلا جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزموں کی جانب سے قابو کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثنا تھانہ گلبرگ کے علاقے میں احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ضعیف العمر والد گھر سے باہر نکلے ۔ جنہیں مبینہ طور پر ملزموں کی جانب سے اغواء کرلیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے رحمان ٹاؤن کے رہائشی نعیم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ گھریلو تنازعے کی بنا پر اس سے جھگڑ کر گھر سے باہر نکل گئی اور لاپتہ ہو گئی۔ پولیس نے مقدمات کااندراج کرکے لاپتہ افرادکی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...