پسند کی شادی پر نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فائق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے کی بنا پر مقتول سجاول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments