پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا لاہور جلسہ، فیصل آباد سے قافلہ روانہ

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا لاہور جلسہ، فیصل آباد سے قافلہ روانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پٹرولیم لیوی ختم کرنے کے مطالبے پر لاہور میں جلسہ عام میں شرکت کیلئے زون پی پی 112 کے قافلے کی روانگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

 پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کارکنوں کو روکنے کی ناکام کوشش کرکے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پرامن احتجاج کو روک کر اپنے لئے مسائل پیدا کررہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکن پٹرولیم لیوی واپس لینے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔قافلے کی قیادت خالد محمود چوہدری، محمد آصف اسلام، محمد اسلم معراج، محمد یسین انصاری، محمد زاہد اسلام، ملک محمد نذیر، محمد شاکر علوی، میاں محمد ارشد اور دیگر نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...