ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس، تعلیمی معیار بہتر بنانے پر غور
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) راشد اقبال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم راؤ عبدالکریم، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین انجم، ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے کارکردگی اشاریوں، تعلیمی اداروں کی نگرانی اور دیگر تعلیمی امور سے متعلق ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments