مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور عوام کی بہتری کے فیصلے کیے :میاں عبدالمنان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ۔۔۔
پی ٹی آئی کا تصادم اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اور عوام کی بہتری کے فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں، جس کا ثبوت بہاولپور کے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار منیر اقبال چنڑ کی واضح اکثریت سے کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور عملی کارکردگی کی سیاست کو ووٹ دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments