ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش قیمتیں کم اور سرکاری ہسپتالوں میں مفت فراہمی بحال کی جائے : محبوب الزماں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے بلیک مارکیٹنگ کی جا رہی ہے ۔ ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔ حکومتی غفلت کے باعث ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ افسوسناک ہے ۔ حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ادویات کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ارزاں نرخوں پر دستیاب بنانے کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...