ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیدا بلا مقابلہ منتخب

ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیدا بلا مقابلہ منتخب

ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیدا بلا مقابلہ منتخبسید ضیاء علمدار حسین مرکزی چیئرمین، میاں فرخ اقبال زونل چیئرمین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2026-28 میں سید ضیاء علمدار حسین، میسرز فیشن اینڈ ٹرینڈز پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد، بلا مقابلہ مرکزی چیئرمین جبکہ میاں فرخ اقبال، میسرز کوزی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد، زونل چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ لاہور سے اظہار الحق، میسرز سن شائن کلاتھنگ، سینئر وائس چیئرمین جبکہ سیالکوٹ سے نوید افضل میر وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔فیصل آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے طور پر محمد ذنون نذیر، میسرز لائلپور نٹ ویئر، علی حسن، میسرز منیب اپیرلز، نثار احمد، میسرز گلشن فیبرکس، اور محمد خباب انیس، میسرز پارس ہوزری بھی منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کا اعلان ایسوسی ایشن کے 65ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔

نومنتخب مرکزی چیئرمین سید ضیاء علمدار حسین نے زونل چیئرمین میاں فرخ اقبال، دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور زونل قیادت ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے ، صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل اور ممبران کے مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن صنعتکاروں کے مفادات کے تحفظ، برآمدات کے فروغ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ جاری رکھے گی۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سینئر وائس چیئرمین احمد افضل اعوان نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مشکل حالات کے باوجود ایسوسی ایشن نے صنعتکاروں کے مسائل اعلیٰ حکومتی فورمز تک پہنچانے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف جاوید بلوانی اور مرکزی چیئرمین بابر خان نے بھی شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے فیصل آباد کو زونل آفس کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی اور زونل آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...