جھنگ : مردہ اور لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت ہونیکا انکشاف
گوشت کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مناسب اقدامات نہ ہونے کی شکایات
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر میں مردہ اور لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بعض دکاندار مبینہ طور پر صبح کے وقت مرغیوں کی گاڑیوں سے مردہ اور لاغر مرغیاں سستے داموں خرید کر انہیں ذبح کرنے کے بعد گوشت فروخت کرتے ہیں۔ مرغ شاپس پر صفائی کے ناقص انتظامات اور گوشت کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار مرغیوں کی گاڑیوں سے زندہ مرغیوں کے ساتھ مردہ اور لاغر مرغیاں بھی خرید لیتے ہیں، جنہیں بعد ازاں فروخت کیے جانے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ حکام کو شکایات بھی کی جاچکی ہیں تاہم مؤثر کارروائی نہ ہونے سے صورتحال برقرار ہے ۔ شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغ شاپس کی اچانک اور بلاامتیاز چیکنگ کی جائے ، مردہ یا بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments