پسند کی شادی کرنے پر دیور نے بھابھی کو گولیاں مار دیں

 پسند کی شادی کرنے پر دیور نے بھابھی کو گولیاں مار دیں

گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ،طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل

کمالیہ( نمائندہ خصوصی ) پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر دیور نے اپنی بھابھی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود راوی ٹاؤن میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق خاتون نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر مبینہ طور پر اس کے دیور نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...