ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔
ان کی 32 سال سے زائد شاندار سرکاری، انتظامی اور تحقیقی خدمات کے اعتراف میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم کی قیادت میں ٹیم لائیوسٹاک فیصل آباد کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اکبر نے ڈاکٹر حیدر علی خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments