روسی کمپنی کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ، مشترکہ تحقیق پر اتفاق
معیاری بیجوں، فصلوں کے تحفظ، مائیکرو فرٹیلائزرز اور جدید زرعی ٹیکنالوجی پر گفتگو
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) روس کی معروف زرعی ادویات اور فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی شیلکووو ایگروکیم کے وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور پاکستان میں معیاری بیجوں، فصلوں کے تحفظ، مائیکرو فرٹیلائزرز اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، مقامی حالات سے ہم آہنگ زرعی مصنوعات کی آزمائش اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایل او آئی) پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔روسی فیڈریشن کے تجارتی نمائندے ڈینس نیوِزوروف اور کمپنی کے ڈائریکٹر ایکسپورٹ سرگئی کالشین نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے سینئر حکام اور متعلقہ شعبوں کے اساتذہ بھی موجود تھے ۔ اس دوران پودوں کے تحفظ، معیاری بیجوں کی تیاری، فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور پائیدار زراعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments