جھنگ:انسانی سمگلنگ کا انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار

جھنگ:انسانی سمگلنگ کا انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار

ریڈ نوٹس میں شامل مظہر عباس کئی سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ نوٹس میں شامل کئی سال سے انتہائی مطلوب اشتہاری انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر عباس کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی گروہوں کا انتہائی متحرک رکن ہے اور متعدد مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ملزم نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے ۔ملزم کا نام ریڈ نوٹس میں بھی شامل تھا اور وہ گزشتہ کئی سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف مواد برآمد کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...