چنیوٹ :موبائل پولیس مرکز کی دیہی علاقوں میں پولیس خدمات فراہم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موبائل پولیس مرکز و لائسنسنگ یونٹ نے دیہی علاقوں میں لوگوں کی دہلیز پر مختلف پولیس خدمات فراہم کیں۔
اہل علاقہ نے موبائل پولیس مرکز و لائسنسنگ یونٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہر یوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ موبائل پولیس مرکز و لائسنسنگ یونٹ شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ موبائل پولیس مرکز کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس سمیت خدمت مرکز کی مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments