مکوآنہ :سی ای او ہیلتھ کامریم نواز ہسپتال کا اچانک دورہ
مریضہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد کمبوہ نے چک نمبر 229 رب مکوآنہ میں قائم مریم نواز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد کمبو نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے سے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران چند روز قبل مریم نواز ہسپتال 229 رب میں زچگی کے دوران خاتون کی حالت بگڑنے اور بعد ازاں منتقلی کے دوران جاں بحق ہونے کے واقعہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد کمبو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈاکٹر شہزاد کمبو کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔، جس کے بعد ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ اگر کسی ڈاکٹر، طبی عملے یا دیگر متعلقہ فرد کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف قانون اور محکمہ صحت کے ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments