ٹوبہ : موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خاتون جاں بحق
حاثہ رجانہ کے قریب لُنڈو اڈہ پر پیش آیا،شکیلہ دم توڑگئی ،شوہراوربچہ محفوظ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کمالیہ ، رجانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندگان دنیا) کمالیہ روڈ پر موٹر سائیکل اور اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی، جبکہ اس کا شوہر اور بچہ محفوظ رہے ۔ ذرائع کے مطابق رجانہ کے قریب لُنڈو اڈہ پر موٹر سائیکل اور اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 27 سالہ شکیلہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ حادثے کے وقت خاتون اپنے شوہر ساجد اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھی، تاہم اس کا شوہر اور بچہ محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون چک نمبر 271 گ ب کی رہائشی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو غلط سمت سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments