جوان سالہ لڑکی ، شادی شدہ خاتون اور کم عمر لڑکے سے زیادتی

جوان سالہ لڑکی ، شادی شدہ خاتون اور کم عمر لڑکے سے زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون اور کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

 تھانہ روشن والا کے علاقے میں امتیاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر ملزم نے اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ادھرتھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ احمد آباد میں رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ملزم نے اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا،دریں اثنا تھانہ بلوچنی کے علاقے میں نور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے 15 سالہ بھتیجے کو قابو کرلیا اور زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...