ٹھیکریوالا :پھاٹک عبور کرتے ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی

ٹھیکریوالا :پھاٹک عبور کرتے ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 250 باردے کی کچی کوٹھی کے قریب کراچی سے فیصل آباد آنے والی پاکستان ایکسپریس ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 32 سالہ اشرف سکنہ عبدالحکیم اور غلام مجتبیٰ سکنہ چک نمبر 305، تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کی ٹانگوں اور پاؤں پر چوٹیں آئیں۔ حادثہ مبینہ طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...