جھنگ:کمپنی کے کام چھوڑنے پر 2ہزار صفائی ورکرزمیدان میں اتارنے کا فیصلہ

جھنگ:کمپنی کے کام چھوڑنے پر 2ہزار  صفائی ورکرزمیدان میں اتارنے کا فیصلہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کرنے والی کمپنی کے اچانک کام چھوڑنے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

انتظامیہ نے جمعہ سے دو ہزار سے زائد صفائی ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جو انتظامیہ کی نگرانی میں شہر اور دیہات میں صفائی کا نظام بحال کریں گے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے دھجی روڈ پر انجمن تاجران جھنگ کے صدر حاجی محمد ہاشم کے دفتر میں تاجر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تاجروں کو انتظامیہ کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...