مذبح خانے پر چھاپہ، 850 کلو مضر صحت گوشت تلف

 مذبح خانے پر چھاپہ، 850 کلو مضر صحت گوشت تلف

محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مقدمہ بھی درج

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے گیلانی چوک کے قریب، گو پٹرولیم کے نزدیک، چک نمبر 247 ر۔ب میانی میں قائم غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 850 کلو گرام بغیر سرکاری مہر، غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ویٹرنری معائنے کے بعد گوشت کو انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دے کر موقع پر تلف کردیا گیا۔ غیر قانونی مذبح خانہ چلانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...