نیشنل ریسکیو چیلنج :فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم قومی سطح پر چوتھے نمبر پر

نیشنل ریسکیو چیلنج :فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم قومی سطح پر چوتھے نمبر پر

مقابلوں میں 15 ٹیموں کی شرکت، صوبائی سطح پر فیصل آباد کی تیسری پوزیشن

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے قومی سطح پر چوتھی اور صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقدہ مقابلوں میں ملک بھر سے 15 ٹیموں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی قیادت میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے مختلف مقابلوں میں اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں طبی امداد، آگ بجھانے، بلندی سے ریسکیو، پانی میں ریسکیو اور گہرے کنویں سے ریسکیو سمیت مختلف مشقیں شامل تھیں۔

مقابلوں کے دوران ریسکیو ٹیموں کی تکنیکی صلاحیت، باہمی تعاون اور ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر کارروائی کرنے کی استعداد کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنے، ان کی مہارتوں میں بہتری لانے اور ہنگامی حالات میں مؤثر کارروائی یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کی کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے بھی اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...