ٹھیکریوالا :ہمسایوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 6افراد زخمی

ٹھیکریوالا :ہمسایوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 6افراد زخمی

واقعہ چک 84 ج ب، سرشمیر عباس پور روڈ پر پیش آیا،زخمی ہسپتال منتقل

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) معمولی بات پر ہمسایوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ سے دو افراد کو گولیاں لگیں، جبکہ چار افراد لڑائی کے دوران زخمی ہوئے ۔ واقعہ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک 84 ج ب، سرشمیر عباس پور روڈ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 39 سالہ عامر حسین اور 18 سالہ حسن رضا ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ لڑائی کے دوران 45 سالہ محمد ارشد، 24 سالہ ارمان، 22 سالہ رضا اور 33 سالہ نبیل کے سر، ناک اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...