ایف ڈی اے: 16پلاٹس سمیت متعدد کمرشل پلاٹس کی نیلامی کل
گلستان پلازا کی مختلف منزلوں پر واقع دکانیں کرایے پر دینے کیلئے بھی بولی ہوگی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں واقع متعدد کمرشل پلاٹس کی فروخت کے لیے نیلام عام کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نیلامی کل 15 اکتوبر کو صبح 11 بجے ایف ڈی اے کمپلیکس میں ہوگی۔نیلامی کے انعقاد اور نگرانی کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جس کے سربراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ہوں گے ۔ نیلام عام میں فروخت کے لیے منتخب کمرشل پلاٹس مدینہ ٹاؤن، ملت ٹاؤن، احمد نگر، علامہ اقبال کالونی، سر سید ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیمی اور صحت کی سہولیات کے لیے مختص نجی رہائشی سکیموں اور ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں مختلف رقبوں کے 16 پلاٹس بھی نیلام کیے جائیں گے ۔مزید برآں ایف ڈی اے کی ملکیت گلستان پلازا کی مختلف منزلوں پر واقع دکانیں کرایے پر دینے کے لیے بھی بولی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments