عالمی یومِ خوراک پر فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ کی تقریب

عالمی یومِ خوراک پر فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ کی تقریب

محفوظ خوراک، متوازن غذا، غذائی تحفظ اور خوراک کے ضیاع کی روک تھام پر آ گاہی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ کے اشتراک سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محفوظ خوراک، متوازن غذا، غذائی تحفظ اور خوراک کے ضیاع کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ‘‘آج جدت اپنائیں، کل کو توانا بنائیں’’ کے تھیم کے تحت صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ ڈاکٹر یاسر نواب، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد امتیاز حسین، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے ۔ خوراک کا معیار برقرار رکھنے ، متوازن غذا کے استعمال اور خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان اشتراک عوامی آگاہی میں اضافے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...