مرکزی علماء کونسل کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

مرکزی علماء کونسل کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

تحفظِ حرمین الشریفین کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی علماء کونسل پاکستان اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین الشریفین کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ اجتماعات کے دوران سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا، جبکہ مدینہ منورہ، ریاض سمیت دیگر مقامات پر حملوں، عمرہ زائرین کو نشانہ بنانے کے واقعات اور حرمین الشریفین کے امن و تحفظ سے متعلق خدشات کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں۔ قراردادوں میں حکومتِ پاکستان، اقوام متحدہ، تنظیمِ تعاونِ اسلامی (او آئی سی) اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین الشریفین پوری امتِ مسلمہ کے روحانی اور عقیدت کے مراکز ہیں اور ان کا تقدس ہر مسلمان کے لیے انتہائی محترم ہے۔

مقدس مقامات، سعودی عرب کی سرزمین اور زائرین کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار پاکستان کے علماء اور عوام کی دینی، اخلاقی اور ملی ذمہ داری ہے ۔ پاکستانی علماء اور عوام حرمین الشریفین کے امن، حرمت اور احترام کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی علماء کونسل پاکستان اس مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...