ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز اور کانسٹیبل عبیداللہ کی برسی ، پو لیس کی سلامی
محمد نواز اور کانسٹیبل عبیداللہ 18سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے شہید ہو گئے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز اور کانسٹیبل عبیداللہ کی برسی کے موقع پر تھانہ ساہیانوالہ پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی۔پولیس دستوں نے شہدا کی قبروں پر پھول نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی کی، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز اور کانسٹیبل عبیداللہ 18سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے ، اس حوالے سے سی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، شہدا کی فیملیز اور بچوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments