سی پی او کی جانب سے سمندری اور تاندلیانوالہ میں کھلی کچہری
سائلین کی درخواستوں اور شکایات کو سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو احکامات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کی جانب سے سمندری اور تاندلیانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن سعید سیال، ڈی ایس پی سرکل سمندری اور تاندلیانوالہ، ایس ایچ اوز اور دیگر افسر ہمراہ موجود تھے ، کھلی کچہری کے دوران سی پی او فیصل آباد نے سائلین کی درخواستوں اور شکایات کو سنا اور موقعہ پر ہی متعلقہ افسران کو درپیش مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ، اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں میں انصاف کی فراہمی کا عمل منصفانہ طور پر یقینی بنایا جائیگا، تمام شکایات اور درخواستوں کی میرٹ پر انکوائری کروا کر حقائق کے مطابق کارروائی کروائی جائے گی ، شہریوں کو انصاف کی فراہمی کرنے کے لیے تحصیلوں میں بھی کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments