گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول 509 گ ب میں تقریب تقسیم انعامات
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول 509 گ ب میں پوزیشن ہولڈر طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی عائشہ عامر ہسپتال کے اونر ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران سیال، ناصر صدیق اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو اپنے دست مبارک سے شیلڈز اور نقد انعامات پیش کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments