عالمی یومِ سفید چھڑی پر خصوصی تعلیمی مرکز میں تقریب نابینا طلبہ میں چھڑیاں تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بصارت سے محروم افراد کے عالمی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں پرنسپل حیدر علی کی زیرِ صدارت تقریب منعقد ہوئی، جس میں نابینا طلبہ نے سفید چھڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر اساتذہ، معاونین اور سماعت، ذہنی و جسمانی معذوری کا سامنا کرنے والے بچوں نے بھی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل حیدر علی نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد صلاحیتوں اور بصیرت سے مالا مال ہوتے ہیں، جبکہ معاشرے میں ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق نابینا سمیت مختلف معذوریوں کے حامل بچوں کو مفت داخلہ، یونیفارم، درسی کتب، معاون آلات، ٹرانسپورٹ اور ہمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ وظیفے جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ انہیں خصوصی طور پر سازگار ماحول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments