موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی سہولیات کی فراہمی
ایف آئی آر کا اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور خدمت مرکز سے متعلق خدمات شامل
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے جھمرہ روڈ، موضع طالب، تھانہ صدر کی حدود میں شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کیں۔اہلِ علاقہ نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے عزم کے تحت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر مختلف پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان سہولیات میں ایف آئی آر کا اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور خدمت مرکز سے متعلق دیگر خدمات شامل ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو پولیس خدمات کے حصول میں آسانی فراہم کرنا اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments