ڈی پی او چنیوٹ کی جا مع مسجد نورالسلام میں کھلی کچہری
شہریوں کے مسائل سنے ،متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد نورالسلام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عمران خان، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے مسائل کے حل اور دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کو موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی مکمل کرکے فالو اَپ رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او نے شرکاء کو پنجاب پولیس کی مختلف سروسز کے بارے میں بریفنگ دی اور نئے ٹریفک قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے شہریوں کو ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے قریب جا کر سننا، ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے ۔ شہری معاشرتی و اخلاقی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں، جبکہ پولیس سے متعلق شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں۔ ایسی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی اور دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments