ٹوبہ : 12 ہزار رننگ فٹ سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل

ٹوبہ : 12 ہزار رننگ فٹ سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل

مکینیکل وینچنگ مشینوں اور روایتی طریقۂ کار کے ذریعے صفائی کی جا رہی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واسا کی جانب سے شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سیوریج کے مسائل کے خاتمے کے لیے شہر میں سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کا عمل جاری ہے ۔ اس مہم کے تحت اب تک 12 ہزار رننگ فٹ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا کامران کاہلوں کی زیرِ نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں مکینیکل وینچنگ مشینوں اور روایتی طریقۂ کار کے ذریعے صفائی کی جا رہی ہے ۔ شہر میں مجموعی طور پر 17 ہزار 350 رننگ فٹ سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ باقی ماندہ لائنوں کی صفائی جاری ہے۔

واسا حکام کے مطابق اعجاز وکیل والا روڈ، نیو اسلام پورہ، بھلیر روڈ، رجانہ روڈ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک، شورکوٹ روڈ سے مدینہ کالونی تک، گاوشالہ، بلال پارک اور کچی بستی رحمت آباد کی مین سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ اسی طرح سٹی پارک، گارڈن ٹاؤن، کینال روڈ اور عوامی بستی سکول نمبر 4 میں مین ہولز کی مکینیکل ڈیسلٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے ۔شجاع کالونی، کمال چوک، بخشی پارک اور سرہند کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے ، جبکہ علامہ اقبال روڈ، گرین ٹاؤن، ضیاء کالونی، چھوٹا ریل بازار، فیض کالونی، گوبند پورہ، اسلام پورہ، گلبرگ کالونی، مین بازار، لکڑ منڈی اور منظور ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی روایتی طریقۂ کار کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...