چنیوٹ : گدھے کا 50 کلو گوشت تلف ، ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاڑیانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے گدھے کا گوشت تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تقریباً 50 کلوگرام مشتبہ گوشت برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر کے معائنے میں برآمد شدہ گوشت گدھے کا ثابت ہوا، جسے انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دے کر تلف کردیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments