سری لنکن ہائی کمشنر کا جڑانوالہ میں بھگت سنگھ کی حویلی کا دورہ

سری لنکن ہائی کمشنر کا جڑانوالہ میں بھگت سنگھ کی حویلی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کو تاریخی پس منظر، ثقافتی ورثے اور حویلی کی اہمیت سے آگاہ کیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینی ویرتھنے نے اپنے وفد کے ہمراہ جڑانوالہ میں سردار بھگت سنگھ کی تاریخی حویلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے سری لنکن وفد کو علاقے کے تاریخی پس منظر، ثقافتی ورثے اور تاریخی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ دورے کے دوران تاریخی ورثے کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ تاریخی مقامات اور ان سے وابستہ شخصیات کی یادوں کو محفوظ رکھنا ضروری ہے تاکہ ماضی کی تاریخ اور حقائق آنے والی نسلوں تک منتقل کیے جا سکیں۔ سردار بھگت سنگھ کی داستان جڑانوالہ کی تاریخی شناخت کا اہم حصہ ہے ، جبکہ ان سے وابستہ تاریخی مقامات کا تحفظ اور بحالی تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...