کینال روڈ پر ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن

کینال روڈ پر ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن

کینال روڈ پر ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کیخلاف کریک ڈاؤن 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ،قوانین کی پابندی کی ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے کینال روڈ پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور تیز رفتاری سے خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیے ، جبکہ گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ون ویلنگ ایک جان لیوا سرگرمی ہے ، جو نہ صرف موٹر سائیکل سوار کی اپنی زندگی بلکہ دیگر شہریوں کی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور قیمتی انسانی جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ون ویلنگ، ریش ڈرائیونگ اور سڑکوں پر ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی یا شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں، سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی سمیت دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...