تھانہ ٹھیکری والا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، گشت نظام موثر بنانے کا فیصلہ

تھانہ ٹھیکری والا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف  گھیرا تنگ، گشت نظام موثر بنانے کا فیصلہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکری والا کی حدود کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور علاقے میں گشت کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، جبکہ اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے پولیس ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔سب انسپکٹر رائے افضال کھرل نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے علاقے میں کوئی جگہ نہیں، ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...