ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی کا نفرنس کے منتظمین سے ملاقات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مسلم کالونی چناب نگر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر افسران نے کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے منتظمین کے ہمراہ کانفرنس کے داخلی و خارجی راستوں، کنٹرول روم اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا اور شرکاء کی سہولت، نظم و ضبط اور سیکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments