دنیا کی خبر پر ایکشن، سیدوالہ سے کچرے کے ڈھیر صاف

دنیا کی خبر پر ایکشن، سیدوالہ سے کچرے کے ڈھیر صاف

صفائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ کچرا جمع نہ ہو :اہل علاقہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) روزنامہ دنیا میں خبر کی اشاعت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، یونین کونسل 144 کی آبادی سیدوالہ سے کچرے کے ڈھیر صاف کر دیے گئے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز روزنامہ دنیا نے علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی توجہ اس اہم عوامی مسئلے کی جانب مبذول کرائی تھی، جس پر صفائی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچرا اٹھا لیا۔ اہل علاقہ نے روزنامہ دنیا کی بروقت نشاندہی اور مسئلے کے حل کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ دوبارہ کچرے کے ڈھیر جمع نہ ہوں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...