فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کا ایکشن، 6ملزم گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) موچیوالا کے علاقے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او ساجد حسین کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments