سدھار بائی پاس سے نیو سبزی منڈی تک روڈ کی تعمیر شروع

سدھار بائی پاس سے نیو سبزی منڈی تک روڈ کی تعمیر شروع

رانا ثناء اللہ اور میاں اجمل آصف کی خصوصی دلچسپی، شہریوں کا مسئلہ حل ہونے کی امید

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا ) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے نیو سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کے حل کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سدھار چھوٹا بائی پاس سے نیو سبزی منڈی تک اور اس کے اطراف دو کلومیٹر سے زائد طویل کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام 21 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے شروع کر دیا گیا ہے ۔منصوبے کی تکمیل سے نیو سبزی منڈی آنے جانے والے آڑھتیوں، تاجروں، کسانوں اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آنے کی توقع ہے ، جبکہ سڑک کی تعمیر سے سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی آسان ہو جائے گی۔نیو سبزی منڈی کے اطراف سڑکوں کی بہتری سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...